• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا ضیاء الحسن لنجار کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سکھر (بیورو رپورٹ) نیب سکھر نے سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے سابق صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے اور ریفرنس منظوری کے لئے چےئرمین نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام ایک ارب روپے سے زائد کا ریفرنس منظور ہونے کا امکان ہے۔ ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ نیب حکام کے بورڈ اجلاس میں کیا گیا ہے، ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کیخلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین