• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان میں بیٹھے نمائندوں نے بی ایم سی مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لیا‘بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر عبدالحفیظ ، ڈاکٹر عبدالقادر عمرانی اور ڈاکٹر اعجاز بھوتانی نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں ، ملازمین اور طلباء کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج کے ڈاکٹر ، ملازمین و طلبا اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی روز سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں تاہم دو ہفتہ گزرنے کے باوجود حکومتی نمائندوں کا احتجاجی طلباء اور ملازمین کے پاس نہ جانا حکومتی بے حسی اور لاپرواہی کو ثابت کرتا ہے ، ایوانوں میں بیٹھے ہمارے نمائندے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں ، طلباء اور ملازمین کا سیدھا سا مطالبہ ہے کہ 2017 میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا جو ایکٹ بلوچستان اسمبلی میں پاس کیا گیا تھا اس میں ترمیم کی جائےانہوں نے کہا کہ بی ایم سی کے ڈاکٹر، طلبا اور ملازمین ملازمین گزشتہ 8 ماہ سے سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کی شنوائی نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم معاہدہ پر دستخط کرنے والے تمام ذمہ داران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کی پا سدرای کرتے ہوئے احتجاج پر بیٹھے ملازمین طلبہ اور ڈاکٹروں کے جائز مطالبات پر عمل اور حقوق دلانے میں اپنا کردار اداکریں۔
تازہ ترین