• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان سعید نے عروہ کو سالگرہ کی مبارکباد کیسے دی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی اہلیہ و اداکارہ عروہ حسین کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان سعید نے اپنی اور عروہ کی ساتھ میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ میں فرحان سعید نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو عروہ، آپ میری زندگی میں آنے والی اب تک کی سب سے بہترین چیز ہیں۔ آپ میری بہترین دوست، میری روح کی ساتھی اور میری سب سے بڑی طاقت ہیں۔

فرحان سعید نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ آپ بہترین ہیں اور بہترین کی مستحق ہیں! انہوں نے اپنی اہلیہ کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کی ہر خواہش پوری کرے! آپ بہت قیمتی ہیں اور میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔

اداکار نے 9 گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ کی تھی جسے اب تک تقریباً 90 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سےاس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔


دوسری جانب اداکار عمران اشرف نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے عروہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے اور مزید کیپشن میں لکھا کہ مشک میں بہترین کام کرنے پر آپ کو ایڈوانس مبارک ہو۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی عروہ حسین کی یہ تصویر اُن کے نئے پروجیکٹ ’مشک‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے۔ 

تازہ ترین