• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاونینِ خصوصی کیخلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے 15 معاونینِ خصوصی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کو کیس 15 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

متفرق درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

وکیل جی ایم چوہدری نے عدالتِ عالیہ میں کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مشیروں اور معاونین خصوصی کیخلاف درخواست اعتراض کیساتھ واپس

15 معاونین کے خلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

درخواست گزار نے زلفی بخاری، شہزاد اکبر، عثمان ڈار، علی نواز، ندیم افضل چن، ڈاکٹر ظفر مرزا، معید یوسف، ندیم بابر، ثانیہ نشتر کی اہلیت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

وفاق کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں معاونینِ خصوصی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر جواب جمع کرا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین