• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSX حملہ، ایک دہشتگرد کی لاش لینے اہلخانہ کراچی آگئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاک دہشتگرد کی لاش لینے اہلخانہ کراچی آگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)  ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی خالہ اور بہن لاش لینے کراچی پہنچی ہیں، دہشت گرد کے اہلخانہ بلوچستان سے کراچی آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کیلئے شناختی دستاویزات طلب کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو ہدایت کی ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش لے لیں۔ 

واضح رہے کہ دو رو قبل سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر حملے کی کوشش کرنے والے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے۔

تازہ ترین