• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی، ن لیگ کے 7 ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات


پنجاب کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر ہلچل مچ گئی، اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنی قیادت کو بتائے بغیر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چھ اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنی قیادت کو بتائے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، نشاط احمد خان ڈاہا، مولانا غیاث الدین، اظہر عباس، محمد فیصل خان نیازی شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کو متعلقہ اراکین کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔

وزيراعلی سے ملنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے غضنفر عباس بھی شامل ہیں۔

صوبائی صدر پی پی پی حسن مرتضیٰ کہتے ہیں کہ غضنفر عباس نے ماضی میں بھی پارٹی وابستگیاں تبدیل کیں، ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران وزيراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شور مچانے والے پیچھے رہ گئے، نیا پاکستان عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین