• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان میں کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کولپور کے قریب کسٹم کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پنجگور سے اندروں ملک جانے والے ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان برآمد کرلیا، تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ترجمان کسٹم کے مطابق کولپور میں کسٹم کے عملے نے لیویز کے تعاون سے اندرون ملک جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لینی شروع کی اسی دوران جب ایک دس ویلر ٹرک کو جب روکنے کی کوشش کی گئی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کے کوشش کی۔

تعاقب پر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تلاشی لینے پر غیر ملکی سامان جس میں 30 ہزار کلو گرام  آئرن وائر شامل تھا قبضے میں لیا گیا جس کی مالیت 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین