• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجنٹوں کے ذریعے باہر جانیوالے پہلے ہی لٹے ہوتے ہیں، عدالت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈیوٹی جج ایف آئی اے کورٹ راولپنڈی سہیل ناصر نے غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کے الزام میں ملوث ملزم کو عرصہ حوالات اور پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی، ایف آئی اے نے رواں برس چھ فروری کو یونان سے لوٹنے والے محمد آصف کو گرفتار کیا تھا جس کی پانچ روز بعد ضمانت ہوئی تھی، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم غیرقانونی طور پر یونان پہنچا کیونکہ سرکاری کاغذات میں اس کے وہاں جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔گزشتہ روز ملزم پر فرد جرم عائد ہونا تھی تاہم اس نے اپنی غلطی تسلیم کر لی جس پر عدالت نے کہا کہ ایجنٹوں کے ذریعے جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر جانے والے پہلے ہی لٹ چکے ہوتے ہیں اور وہاں پہنچ کر بھی انہیں طرح طرح کی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے عدالت نے ملزم کو پانچ روز قید اور پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
تازہ ترین