• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے وکلاء ہسپتال کا اکائونٹ فوری ڈی فریز کرنے کا حکم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس امیربھٹی نے شہدائے وکلاء ہسپتال کے اکائونٹ کو فوری طورپر ڈی فریز کرنے کا حکم جار ی کردیا ۔ سید ذوالفقار عباس نقوی نےرٹ دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بغیر کسی بے قاعدگی اور نوٹس کےبغیر ایچ بی ایل کینٹ میں اکائونٹ کو فریز کردیا گیا ہے۔ سید ذوالفقار عباس نقوی کی پیروی ملک وحید انجم، راجہ فہیم الطاف اور سید اجمل شاہ نے کی۔عدالت نے بینک صدر کودس جولائی کوذاتی طور پر طلب کرلیاکہ پیش ہوکر وضاحت کریں بغیرنوٹس دئیےاکاونٹ بند کیوں کیا گیا۔
تازہ ترین