• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری خرچ پر مندر کی تعمیر کا اعلان مسترد کرتے ہیں، علامہ لدھیانوی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سربراہ اہلسنت و الجماعت علامہ احمد لدھیانوی نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک میں انتشار کی کیفیت ہے ۔انڈیا کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ ہماری حکومت مودی کو راضی کرنے کیلئے اسلام آباد میں مندر تعمیر کررہی ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں،ماڈل ٹاؤن ہمک اسلام آباد میں 30سال پرانی تعمیر شدہ مساجد کو گرایا جارہا ہے اور مندر کیلئے سرکاری خرچ میں تعمیر کا اعلان کیا گیا جس سے عوام تذبذب کا شکار ہیں کہ حکومت کی پالیسی کیا ہےاوریہ مستقبل میں کیا کرنا چاہتی ہے، اہلسنت والجماعت نئے مندر کی سرکاری خرچ پر تعمیر کے اعلان کو مسترد کرتی ہے۔علامہ لدھیانوی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت انڈین فوجیوں نےچھوٹے بچے کے سامنے اسکے نانا کو شہید کیا لیکن افسوس ہے کہ اس پر ہماری حکومت کی جانب سے جو ردعمل آنا چاہئے تھا وہ نہیں آیا۔
تازہ ترین