• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل بند کی جائے‘جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ بلیلی کسٹم سمیت پشتون علاقوں میں چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل کاسلسلہ بندکیا جائے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں سے بچوں‘خواتین اور بزرگوں کومشکلات کاسامنا ہے چیکنگ کے نام پر بے جا سوالات کہاں آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ چیکنگ کے نا م پر مسافروں کے وقت کاضیاع اور تذلیل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں جمعیت نظریاتی عوام کی مشکلات پر خاموش نہیں بیٹھے گی مسائل کے حل کیلئے ہرفلور پر آوازبلند کرینگے۔
تازہ ترین