• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ، گلستان علی، ٹبی والا درہٹہ میں واپڈا کی طرف سے 2 دن سے مسلسل بجلی کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر خراب پر واپڈا ٹائون سب ڈویژن کے خلاف سیداں بائی پاس بوسن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت رانا عبدالرحمٰن نے کی۔ احتجاج کے دوران چیف ایگزیکٹو میپکو، ایکسیئن موسیٰ پاک اور ایس ڈی او واپڈا ٹائون سب ڈویژن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ٹائر جلاکر روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی، جلے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گیا اور عملہ کو معطل نہ کیا گیاروزانہ کی بنیاد پر دھر نا دیا جائیگا۔دریں اثناء آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دھاگے، پٹرول، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احمد آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری نے کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاور لومز انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے۔
تازہ ترین