ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر کورنگی اور لانڈھی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی رپورٹ کے بعد آج سے سیل کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں آج سے 2 ہفتوں کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیوم آباد A ایریا کے سیکٹر 11 اور 12 میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ چکرا گوٹھ سیکٹر 48 اور گلگت کالونی کی سڑکیں ایک، دو اور تین میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لانڈھی کے علاقے اجمیر کالونی ایریا ٹو اے کو بھی سیل کیا جائے گا۔