فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جین کاسٹیکس کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ وہ مستعفی وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کی جکہ لیں گے۔
صدر ایمانیول میکرون گزشتہ کئی ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کرکے اسے دوبارہ مستحکم کرنے پر توجہ دینے کے لئے حکومت میں ردوبدل کر رہے ہیں۔
55 سالہ نامزد وزیراعظم جین کاسٹیکس سرکاری ملازم رہے ہیں اور انہوں نے متعدد حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد فرانس کے بتدریج دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو اب تک عام طور پر کامیاب دیکھا گیا ہے۔ توقع ہے کہ نئے وزیر اعظم اپنی ٹیم کے ساتھ اسے عملی جامہ پہنائیں گے۔