• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں ووہان کے مقابلے میں اٹلی میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم زیادہ غالب ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) محققین نے بتایا ہے کہ اٹلی میں تباہی مچانے والی کورونا وائرس کی قسم چین کے شہر ووہان میں پھیلنے والی قسم دنیا پر زیادہ غالب آ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق، چین میں پھیلنے والی قسم کا نام D614 تھا جبکہ یورپ میں پھیلنے والی قسم G614 ہے جس میں پھیلنے اور زیادہ عرصہ تک فعال رہنے کی صلاحیت زیادہ پائی گئی ہے۔ سابقہ تحقیق میں یہ بتایا گیا تھا کہ G614 وائرس زیادہ نقصان پہنچاتا ہے تاہم اب اسکرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اس قسم میں انسانوں میں پھیلنے کی صلاحیت 10؍ گنا زیادہ ہے۔ تاہم، ماہرین یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ نئی قسم آیا اسلئے زیادہ غالب ہے کیونکہ اس میں پھیلنے کی صلاحیت زیادہ ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔

تازہ ترین