• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کے فلڈ رسپانس یونٹس فعال ، سیوریج سٹاف کی چھٹیاں منسو خ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )واسا نے متوقع بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فلڈ رسپانس یونٹس کو فعال کر دیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے اتوارسے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے واسا نے تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رین ایمرجنسی کا نفاذکر دیا ہے جس میں سیوریج سٹاف کی چھٹیاں منسو خ کر دی گئی ہیں، بحال کردہ فلڈ رسپانس یونٹس میں موتی محل، لیاقت باغ ، کمرشل مارکیٹ، باغ سرداراں اور خیابان سرسید شامل ہیں جہاں عملہ اور ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے جبکہ نشیبی علاقوں ندیم کالونی آریہ محلہ ، صادق آباد چراہ روڈ پر 4 کیوسک کے ہیوی ڈی واٹرنگ سیٹ نصب کردیئےہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی شکایت کیلئے واسا کے ٹال فری نمبر 1334 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین