• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سپر ہائی وے پر ریسٹورنٹ پر چھاپا مار کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور شیشے کا استعمال کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کر کے سائٹ تھانے میں مقدمہ در ج کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری انور پنہور کے مطابق میٹرو نامی ریسٹورنٹ پر چھاپا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی سرعام خلاف ورزی کی اطلاع پر مارا گیا۔ گرفتار افراد کو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ڈی ایس پی سہیل فیض کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ پر سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی کے علاوہ شیشے کا بے دریغ استعمال کیا جارہا تھا۔ بڑی تعداد میں شیشہ اور حقے برآمد کر کے 35 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری انور پنہور کی نگرانی میں ڈی ایس پی سہیل فیض کی ٹیم نے کی۔ ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین