آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا وائرس میں گلے ملنے کا نیا حل نکال لیا گیا


بیلجیئن کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے پیاروں سے گلے ملنے کا حل نکال لیا ہے۔

بیلجیئن کے اس ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے دوران اپنے پیاروں سے گلے ملنے کے لیے 'ہگ کرٹین لگایا ہے جو کہ ایک پلاسٹک کا پردہ ہے۔

اس بڑے سے پلاسٹک کے پردے کو پھولوں سے سجایا گیا ہے جس میں دو عدد پوکٹس ہیں جس میں ملنے آنے والے لوگ اپنے ہاتھ ڈال سکتے ہیں اور گلے ملنے کے دوران درمیان میں پلاسٹک کے پردے کی وجہ سے وائرس کا خطرہ نہیں ہوتا۔

اس پلاسٹک کے پردے کو ہر صارف کے ملنے کے بعد جراثیم کش سے اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید