• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج فلائیڈ کی موت کا اثر کمپیوٹر پروگرامنگ پر بھی نمودار


امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت نے کمپیوٹر پروگرامنگ کی دنیا بھی بدلنا شروع کر دی، ٹویٹر اور امریکی بینک جے پی مورگن نے اپنی کوڈنگ سےmaster, slave اور blacklist جیسے الفاظ ہٹانا شروع کر دیے ہیں۔

کمپیوٹر پروگرامنگ میں ماسٹر ایسے کوڈ کو کہا جاتا ہے جو دوسرے کوڈ کوکنٹرول کرےجبکہ کنٹرول ہونے والا کوڈ slave کہلاتا ہے۔

اسی طرح بلیک لسٹ ایسی فہرست ہوتی ہے جس میں ممنوعہ اصطلاح اور الفاظ شامل ہوتے ہیں۔

ٹویٹر اور جے پی مورگن اب اپنی کوڈنگ میں ماسٹر اور سلیو کی جگہ leader/follower جبکہ blacklist کی جگہ Denylist کی اصطلاح استعمال کریں گے۔

تازہ ترین