• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ میں عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کا پلان کروں گا۔

جیو نیوز کوخصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلی ، وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

بابرا عظم کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑیوں کو سراہا جاتا ہے تواعتماد ملتا ہے، کھلاڑی جب پر سکون ہوں گے تو اچھا کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، اپنی کارکرگی سے بڑھ کر مجھے ٹیم کو آگے لیکر جانا ہے، کوشش یہی ہے کہ کھلاڑیوں کو سراہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اعتماد دوں گا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کروں گا، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لیجانے کا پلان کروں گا۔

تازہ ترین