• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہزیب قتل کیس، ملزم شاہ رخ جتوئی کا پروڈکشن آرڈر جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے شاہ زیب قتل کیس  کے ملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار سے متعلق کیس میں نامزد 2 ٹریول ایجنٹس کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ملزم شاہ رخ کو پیش نہیں کیا گیا اور پولیس حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کیس حساس قرار دیدیا گیا ہے جیل میں سماعت کی جائے ۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ نے شاہ رخ جتوئی کی نقل حرکت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس پر عدالت نے شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب عدالت نے کیس میں نامزد دو ٹریول ایجنٹ کی التوا کا شکار ہوئی بریت درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان ٹریول ایجنٹ ابوبکر اور اسکے بھائی عمر کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا ہے۔

تازہ ترین