کراچی سے لاہور آنےوالی شالیمار ایکسپریس جھیٹہ بھٹہ اسٹیشن پر مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے، تاہم ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا ہے، حادثے میں مال گاڑی کی 2 کوچز اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سمہ سٹہ اور روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثہ کے مقام پر روانہ کردی گئی، جبکہ سی ای او ریلوے دوست علی لغاری کی ہدایت پر ڈی ایس ملتان جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلیف آپریشن 3 سے 4 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں مال گاڑی کے انجن اور 2 بوگیوں کا نقصان پہنچا اور حادثے کے بعد اپ اور ڈائون ٹریک پرٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کلیئر کرکے جلد شالیمار ایکسپریس کو لاہور روانہ کردیا جائےگا۔