• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد متاثرین سے زیادہ



پاکستان میں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، جہاں کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد فعال کیسز سے زیادہ ہوگئی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا، تاہم اسی دوران اس مرض سے متاثر افراد صحتیاب بھی ہوتے چلے گئے۔

اس وقت ملک میں 95 ہزار 500 سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہیں۔

اسی طرح اس مرض سے چھٹکارا پانے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 94 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس مرض کی وجہ سے 68 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

دوسری جانب کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں این سی اوسی کے 100دن مکمل ہوگئے ہیں۔

اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے فرنٹ لائن ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قومی قیادت مختلف اسپتالوں کا دورہ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی این سی او سی کے کردار کو سراہا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنے اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کا کردار قابل تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے دورے کے دوران کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو این سی او سی دورے کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی ممبران کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے جن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ این سی او سی نے مشکل صورتحال میں ہماری بہتر رہنمائی کی۔

تازہ ترین