• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کارکن کے قتل سمیت فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 جولائی 2020کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10میں پاک سرزمین پارٹی کےکارکن عاصم محمد خان کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، اس قتل میں ملوث ملزمان سیدنعیم حیدر عرف بڑا اور محمد دانش اقبال عرف ہکلہ کو 48گھنٹے سے کم وقت میں گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سیدنعیم حیدر عرف بڑا نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین