آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پولیس مقابلے میں ڈکیٹ ہلاک، 2 ساتھی فرار، موٹرسائیکل و اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حددو میں واقع فیکٹری ایریا میں موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان چنگچی رکشے میں سوار فلک شیر نامی شخص سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور یثرب گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کا مقابلہ ہوا جس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ملزم کی شناخت محمد شریف ولد وسایو کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے 125موٹر سائیکل، ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی رقم برآمد ہوئی ہے۔