• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج رات سے گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری

کراچی میں آج رات سے گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری  


کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ( اتوار) کی رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے جس میں کہا ہے کہ اربن فلڈ کا خطرہ ہے۔

تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ محکمہ موسمیات کہا ہے کہ پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سے کراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کی جانب سے بھی کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔

بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں اور تیز ہوائوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کریں۔

تازہ ترین