• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بزنس مین نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک بنوالیا

پونے(اے ایف پی) بھارتی بزنس مین نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک بنوالیا۔

اے ایف پی کے مطابق بھارتی بزنس مین شنکر کرہاڈے نے 4 ہزار ڈالرز کا سونے کا فیس ماسک بنوالیا، یہ ماسک 60 گرام وزنی ہے اور اس کی تیاری میں 8 روز لگے ہیں۔

شنکر نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بہت ہی باریک ماسک ہے اور اس میں سے بآسانی سانس لی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین