پشاور(وقائع نگار )پتنگ چوک کے رہائشی بی ارٹی منصوبے کے ملازم امجد نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے مطالبہ کیا ہے۔پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور پچھلے پانچ ماہ سے بی ارٹی ریچ تھری میں بطور الیکٹریشن کا م کر رہا تھا جبکہ مجھے صرف ایک ماہ کی تنخواہ دی گئی اور چار ماہ سے میری تنخواہ بند ہے جسکے باعث گھر میں فاقوں نے ڈھیرے جما رکھے ہے انہوں نے الزام لگایا کہ جب تنخواہ لینے میں ہیڈ آفس گیا تو وہاں پر مجھ سے کہا کہ میں اپنے پراجیکٹ منیجر کے خلاف گواہی دو جسکے بدلے مجھے تنخواہ،اضافی مراعات دی گئیں تاہم انکار پر مجھے دھمکیاں دی گئی کہ مجھ پر چوری کی ایف ائی ار درج کرینگے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور جیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے چار ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے جبکہ مجھے انصاف سمیت تحفظ فراہم کیا جائے۔