• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا 100دن ‘ریسکیو1122پشاور میں تقریب کا انعقاد

پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں کورونا وائرس کے 100دن مکمل ہونے کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میںچیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز ‘ہوم سیکرٹری اکرام اللہ اور ریلیف سیکرٹری عابد مجید نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے روزمرہ ایمرجنسیزکے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق خصوصی بریفننگ دی۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اٹھا ئے جانے والے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کو سراہتا ہوں۔ تقریب کے اختتام پر کورونا وائرس میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اہلکاروں میں توصیف اسناد تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین