آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرنے پر مزید 17 گرانفروش گر فتا ر

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرنے پر مزید 17 گراں فروشوں کو حراست میں لے لیا۔ محکمہ خوراک کی ٹیموں نے ورسک روڈ‘ کبابیان‘ فقیر آباد‘ امجد آباد‘ ریگی‘ ناصر باغ حیات آباد فیز فور میں انصاف مارکیٹ‘ انڈسٹریل کالونی‘ لیبر کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں عام شہری کے روپ میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کی خریداری کی اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی بعد ازاں محکمہ خوراک کے افسران نے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 17 افراد کو دھرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ فروش‘ بیکری مالکان‘ جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔
پشاور سے مزید