کراچی میں متوقع بارشوں کے دوران گزشتہ سال کی طرح کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں روکنے کے لیے نیپرا نے کے الیکٹرک کو ٹیمیں متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو گزشتہ سال جیسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
گرشتہ سال بارشوں میں نیپرا نے کرنٹ لگنے سے 19 ہلاکتوں کا ذمے دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا ، کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کو 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کے ساتھ جرمانے کا معاملہ عدالت میں ہے، ہلاکتوں کے بعد کے الیکٹرک کو اپریل 2020ء تک سسٹم کی ارتھنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
نیپرا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 80 فیصد ارتھنگ مکمل ہونے کا بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی بارش، کرنٹ لگنےسے 14ہلاکتیں؟
نیپرا نے مکمل سسٹم کی ارتھنگ کے بعد کے الیکٹرک 31 جولائی تک رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
نیپرا کی کے الیکٹرک کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ تھرڈ پارٹی سے تصدیق کے بعد جمع کرائی جائے۔