• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے تنخواہ دار طبقے کے 54 فیصد افراد متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس کے منفی اثرات سے تنخواہ دار طبقے کے 54فیصد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گیلپ سروے آف پاکستان کے مطابق کورونا کے منفی اثرات سے تنخواہ دار طبقہ بڑی تعداد میں متاثر ہوا ۔

نئی سروے رپورٹ کےمطابق 27فیصد بے روزگار ہوئے اور مزید 27فیصد نے تنخواہ میں کٹوتی کا بتایا۔

گیلپ سروے کے مطابق بیروزگار ہونے والوں میں کم آمدنی والے افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

بیروزگاری کا بتانے والوں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 32 فیصد ،خیبرپختونخوا میں 23 فیصد جبکہ بلوچستان اور سندھ میں 22 ،22 فیصد بیروزگاری کی شرح رہی ۔

تازہ ترین