• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی خودمختاری کی گنجائش محدودکی جا رہی ہے، بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صوبائی خودمختاری کے نفاذ کےلیے گنجائش محدود کی جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عام شہری کورونا اور ٹڈیوں کے رحم وکرم پر ہیں، مزدوروں کے سروں پر بیروزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں۔

پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پانچ جولائی کو منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے۔

تازہ ترین