• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ پر پرائیویٹ لیگ کو فوقیت نہیں دینی چاہیے، انضمام

انٹرنیشنل کرکٹ پر پرائیویٹ لیگ کو فوقیت نہیں دینی چاہیے، انضمام 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ لیگ کو انٹر نیشنل کرکٹ پر فوقیت نہیں دینی چاہیے۔ آئی سی سی اور اے سی سی انٹر نیشنل کرکٹ کو اہمیت دے، تھوڑے مفاد کے لئے بعد کے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں، سارے کرکٹ بورڈ کو مل کر اس بار ے میں سوچنا چاہیے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ملتوی کرکے آئی پی ایل کرایا گیا تو سوال جنم لیں گے۔ اگر ایک ملک کرونا اور لاک ڈائون میں آئی پی ایل کراسکتا ہے تو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیوں نہیں آئی سی سی ایونٹ اور سیریز کی جگہ پرائیوٹ لیگ کو ترجیح دی گئی تو کرکٹ کو نقصان ہوگا۔

تازہ ترین