• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثے میں4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں4 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 25سالہ محمد عمران ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی،بلدیہ ٹاؤن نمبر2شیل پمپ کے قریب نجی فارما کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو سول اسپتال لایا گیا،متوفی کی شناخت 25سالہ عرفان اللہ ولد حکیم الدین کے نام سے کی گئی،سائٹ کے علاقے حبیب بینک پل پر ٹریفک حادثے میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،لیاری آگرہ تاج کالونی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے26سالہ شکیل ولد صفدر جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین