• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا اہلیہ گوری کی پوسٹ پر کمنٹ وائرل ہوگیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ خان اور گوری خان کےبہترین جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے کام کی تعریف کرنے اور ایک دوسرے کو پیار ظاہر کرنے کا موقع نہیں چھوڑتے اور ہمیشہ ہی سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ جوڑی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ شاہ رخ خان اور گوری خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ ہے شاہ رخ خان کا ایک کمینٹ جو انہوں نے گوری خان کی پوسٹ پر کیا تھا۔ بیوی گوری کی پوسٹ پر شاہ رخ خان کا یہ مزاحیہ کمینٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

دراصل گوری خان ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور انہوں نے کئی سلیبرٹیز کے گھر سے لیکر آفس تک کے انٹیریئر کو ڈیزائن کیا ہے۔ اس درمیان گوری خان نے اپنے انٹیریئر ڈیزائننگ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے گوری خان نے کیپشن میں لکھا کہ ہم اکثر اپنی چھت پر زیادہ دھیان نہیں دیتے جبکہ یہ ہمارے کمروں کی پانچویں دیوار ہوتی ہے۔

VOX سافٹ کے ساتھ اب ہمارے پاس چھت کے ڈیزائن اسٹیٹمنٹ بنانے کا بھی آپشن ہے۔ آج ہمارے پاس چھت اور دیواروں دونوں کو خوبصورت بنانے کے سادھن ہیں۔ میں یہ جاننے کیلئے پر جوش ہوں کہ بھارت میں وہ اس کی ترقی کیسے کررہے ہیں۔

گوری خان کے اس پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ کیا تم میرے ریڈ چلیز کے آفس کی سیلنگ کو ایک نئی سیلنگ سے بدل سکتی ہو۔ میں تم سے یہ کرنے کیلئے پوچھ رہا ہوں۔

تازہ ترین