• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم

پیرس (رضا چوہدری) اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر شرانگیز فرقہ وارانہ بیانات اور نفرت انگیز تقاریر، پوسٹرز اَپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف فرقہ وارانہ دہشت گردی اور توہین مذہب ،نفرت پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر نے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف غلیظ،نفرت انگیز پوسٹیں لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، گذشتہ دو روز میں سیکڑوں پوسٹوں کو اوورسیز پاکستانیوں کی سوشل میڈیا پر پوسٹوں کو ٹیک کیا گیا، ان سے ملنے والی غلط تقاریر ، پوسٹرز متعلقہ لوگوں کو ارسال کی جارہی ہیں میڈیا ذرائع سے اوورسیز پاکستانیوں کو معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر 143پوسٹیں اَپ لوڈ کی گئیں جن کے خلاف کارروائی ہوئی جس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مہم کو تیز کیا جائے اور اس کا دائرہ بیرون ممالک ان عناصر کے ایجنٹوں تک پھیلایا جائے جو وطن عزیز اور اہم اداروں کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ لکھتے اور پھیلاتے ہیں۔

تازہ ترین