• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے تنبیہی نوٹس

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے وہ تمام غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز جو کورونا کے حوالے سے اینٹی باڈی اور دیگر ٹیسٹ کررہی ہیں کو وارننگ جاری کردی ہے۔ قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر فرحانہ میمن کے دستخط سے جاری کردہ لیٹر میں تحریر کیا گیا ہے کہ کوئی بھی لیبارٹری، ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ جو COVID-19 مریضوں کا علاج کررہے ہیں اور ICU، HDU، وارڈز، آئسولیشن، کورنٹائن، PCR، RT ٹیسٹنگ کی سہولت کے حامل ہیں جو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہیں، وہ خدمات فراہم نہیں کرسکتے۔ صوبہ سندھ میں کسی بھی فارما سیوٹیکل کمپنی کو SHC9 کی منظوری کے بغیر RT-PCR اور اینٹی باڈیز ٹیسٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔ صوبہ بھر میں جو پرائیویٹ ادارے یہ ٹیسٹنگ سہولیات فراہم کررہے ہیں اگر وہ ان احکامات کی تعمیل نہیں کریں گی تو ان کو سربمہر کردیا جائے گا یا پھر ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ منظورشدہ ادارے پر پابندی ہوگی کہ وہ اپنی حدود میں نمایاں طور پر اپنی سروسز کی قیمت آویزاں کریں۔

تازہ ترین