• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام میں کسی فردکے مائنس ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، حسن نثار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے جیوکے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر حکومت کا ایسا ہی بے ڈھنگا پن رہا تھا تو شہباز شریف کے نمبرز بڑھتے جائیں گے۔

تربیت کے بغیر مالی سے چوکیدار اور خانساماں تک کوئی کام نہیں کرسکتا ہے، ہمارا سیاستدان بغیر تربیت کے سیاست میں آجاتا ہے انہیں سوائے جلسے جلوسوں کے کچھ نہیں پتا ہوتا۔

عوام تو کب کے لپیٹے جاچکے ہیں اب سسٹم بھی لپیٹ دیا جائے توکیا فرق پڑتا ہے، نظام میں کسی فرد یا چند ہزار افراد کے مائنس ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، آپ نے میرشکیل صاحب کو اندر رکھا ہوا ہے جن کی طرف جانا بنتا ہے ان کی طرف کوئی جاکر دکھائے۔

جو لوگ اس جعلی جمہوریت سے بہتری کی توقع رکھتے ہیں ان کا حال ان لوگوں جیسا ہے جو گدھے پر مارکر سے لکیریں مار کر سمجھتے ہیں یہ زیبرا بن جائے گا۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب شوکت خانم یا نمل یونیورسٹی سے کہیں بڑے اور سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہے، یہ عمران خان کی آخری جنگ ہے اس میں جیت یا ہار ہی اس کا حوالہ بنے گی۔

اسلام آباد میں مندر کے حوالے سے حسن نثار نے کہا کہ ہمیں حکم ہے کہ دوسرے مذاہب ماننے والوں کے جھوٹے خداؤں کو بھی برا نہ کہیں۔

تازہ ترین