آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چودھری شجاعت کا وزیر اعظم کو خط، میڈیا سے معاملات درست کرنے کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں میڈیا کے ساتھ تعلقات درست کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خط میں شجاعت حسین کا کہا ہے کہ اتحادی جماعت کے سربراہ کی حیثیت میں آپ کوخط لکھ رہا ہوں۔

چودھری شجاعت کا وزیر اعظم کو خط، میڈیا سے معاملات درست کرنے کا مشورہ
وزیراعظم عمران خان کو چودھری شجاعت کے خط کا عکس

انہوں نے کہا کہ میرے خط کو تنقید کے پیرائے میں نہ لیا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے تحریر کیا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کا نقصان آپ کو ہورہا ہے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،اس سے محاذ آرائی مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے متعلق آپ کو آگاہ کیا تھا۔ اب 24 نیوز کا لائسنس معطل ہونے پر آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ چینل 24 کیخلاف کارروائی سے ریاست کے چوتھے ستون کو نشانہ بنانے کا تاثر مل رہا ہے۔ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کی جارہی ہے۔

انھوں نے تحریر کیا کہ یہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ امید ہےآپ وزیراطلاعات کو کہیں گے کہ تمام چینل مالکان کے ساتھ معاملات میز پربیٹھ کرحل کریں، میڈیا کے واجبات ادا کیے جائیں تاکہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں مل سکیں۔

سینیئر مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ 24نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا اقدام فوری واپس لیا جائے۔ میڈیا ورکرز کو بے روزگاری سے بچایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید