• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاور
پشاور میں صحافیوں نے جنگ دفتر کے باہر احتجاج کیا، احتجاج میں قومی وطن پارٹی کے کارکنوں، جنگ جیو اور دی نیوز کے ملازمین نے شرکت کی۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کی صوبائی نائب صدر فائزہ رشید نے کہا کہ میڈیا پر عائد پابندیوں اور صحافیوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کے خلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ بند کرکے انہیں باعزت رہا کیا جائے۔

گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں صحافیوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں الیکٹرانک میڈیا، یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران سمیت وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ چوہدری اسمٰعیل گجر، صدر ڈسٹرکٹ بار محسن یعقوب اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کا مقصد آزادی صحافت پر پابندی لگانا ہے۔

نواب شاہ
نواب شاہ میں صحافیوں اور تاجروں نے 115ویں روز بھی کلاتھ مارکیٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین