• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، پالیسی بنانا وفاق کا اور عمل کرانا صوبائی حکومتوں کا کام، نوشین حامد

کورونا، پالیسی بنانا وفاق کا اور عمل کرانا صوبائی حکومتوں کا کام، نوشین حامد 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے پالیسی مرتب کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے اور ان پر عملدرآمد کرانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے ،جیوکے مارننگ شو جیو پاکستان کے میزبان نے کہا کہ کراچی کی لیاری ندی کی خوبصورتی بحال کرنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے،ڈونکی راجہ اب امریکا اوربرطانیہ کی عوام میں خوشیاں پھیلانے انگریزی زبان میں آگیا،سرگودھا کے ایک نجی کالج کے ٹیچر پر طالبہ سے زیادتی کا الزام پر بات کرتے ہوئے جیو نیوز مارننگ شو ”جیو پاکستان “ کے میزبان عبداللہ سلطان کا کہناتھا کہ لاہور کے اسکول میں ہراسانی کا معاملہ ابھی کسی کروٹ بیٹھا نہیں ہے کہ سرگودھا میں ٹیچر کی طالبہ سے زیادتی کی خبر آگئی ہے نظر یہ آرہا ہے کہ طالبات کو تعلیمی اداروں میں محفوظ بنانے کے لئے مزید سخت اور خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ۔لاہور گرامر اسکول ہراسانی کیس پر بات کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا جو کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے قوانین بنانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم ، لاء ڈیپارٹمنٹ کو اپنی سفارشات بھی بھیج رہی ہے ۔مجھے ذاتی طو رپر لگتاہے کہ ہر اسکول میں ایسی کمیٹی کا قیام ہو جہاں بچے اپنی اس حوالے سے شکایات درج کراسکیں اور کیسز رپورٹ کرسکیں۔ سرگودھا میں طالبہ سے ٹیچر کی زیادتی پر بات کرتے ہوئے نمائندہ جیو نیوز ملک محمد اصغر نے بتایاکہ زیادتی کرنے والابائیو کا استاد ہے جس نے کسی خاتون کے ذریعے جعلی پرنسپل بن کر طالبہ کے گھر ٹیلی فون کیا کہ کالج میں خصوصی کلاسز کا اجرا ہورہاہے اور طالبہ کے وہاں پہنچنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔ 28 جون کو اس واقعہ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے ، استاد گرفتار کیا جاچکا ہے ،ڈی این اے بھی فارنزک لیبارٹری کو بھجوادیا گیا ہے جبکہ ملزم نے دوران تفتیشی پولیس کے سامنے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔دس ممالک میں شائقین کا دل جیتنے کے بعد ڈونکی راجہ اب امریکا اوربرطانیہ کی عوام میں خوشیاں پھیلانے انگریزی زبان میں آگیاہے اور تمام گانے بھی انگریزی زبان میں کردیئے گئے ہیں ۔

تازہ ترین