• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے ایس او پیز جاری، خانہ کعبہ کو چھونے یا چومنے کی اجازت نہیں ہوگی

حج کے ایس او پیز جاری، خانہ کعبہ کو چھونے یا چومنے کی اجازت نہیں ہوگی


ریاض(شاہدنعیم، جنگ نیوز)حج کے ایس او پیز جاری، خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی،سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن شروع، 70فیصد غیر ملکی اور 30فیصد سعودی ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی عازمین سے حج کی درخواستیں طلب کی ہیں،مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کی رجسٹریشن پیر سے شروع کی گئی ہے جبکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 10جولائی رکھی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں سال اندرون مملکت سے 70 فیصد مقیم غیر ملکی اور 30 فیصد سعودی شہریوں کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔سعودی شہریوں میں صرف صحت کی خدمات فراہم کرنے والے اور کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے سکیورٹی اہلکار شامل ہوں گے۔

سعودی حکام کے مطابق رواں سال حج کے دوران 28 ذوالقعد سے 12 ذوالحجہ تک بغیر اجازت کے مقدس مقامات مکہ مکرمہ ،منی، عرفات اور مذدلفہ میں داخلہ ممنوع ہو گا،خانہ کعبہ کو چھونے یا بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق رمی جمرات کے لئے پہلے سے تیار کنکریاں مہیا کی جائیں گی ، ایک وقت میں صرف 50 عازمین کنکریاں مار سکیں گے۔

تازہ ترین