• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست کی سماعت نہ ہوسکی

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ میں دورکنی بنچ کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کی بناءپر مسلم لیگ ق کے رہنمائوں چوہدری شجاعت حسین


اور چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے چیئرمین نیب کے اختیارات اور 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ انکوائری کیخلاف درخواست پرسماعت نہ ہوسکی۔لاہور ہائی کورٹ آفس بنچ کے دستیاب ہونے پر کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرے گا۔چوہدری برادران نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

تازہ ترین