• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے حادثات،ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عوام کی زند گیوں کو خطر ناک حادثات سے بچانے کیلئے میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ روڈ کر اسنگ پر مزید حادثات سے بچا جا سکے۔ گاڑیوں کے ڈرائیور وزارت ریلوے کی طرف سے ہد ایات پر عمل کر یں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانو نی کارروائی کی جائیگی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز وزارت ریلوے میں ریلوے سیفٹی آپر یشن اور ان مینڈ لیو ل کرا سنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں خصو صاً لیو ل کر اسنگ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گے اور ریلوے لائن پر روڈ کر اسنگ سے گزرنے والی ٹریفک کے لئے حفاظتی تدابیر کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں تمام لیول کر اسنگ پر سیفٹی انفر اسٹرکچراور نگر انی کو مزید بہتر بنا نے اور وہاں تعینات عملے کی تر بیت کیلئے بھی اقدامات کر نے کیلئے جامع حکمت عملی اپنا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔

تازہ ترین