• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف ایک اور دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے گزشتہ روز 2 درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج دورانِ سماعت وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار وکیل نے عدالت میں دیتے ہوئے کہا کہ 4 کنال اراضی مندر کو دی گئی، یہ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2006ء میں مساجد شہید ہوئیں، کہا گیا کہ متبادل زمین دیں گے، لیکن نہیں دی گئی، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 مندر پہلے سے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مندر تعمیر، اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت اور رہنمائی لینے کا فیصلہ

درخواست گزار وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے پیسے دینا فضول خرچی ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ مندر پر کام روکا گیا ہے، فنڈنگ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے۔

تازہ ترین