• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے مندر کی تعمیر رکوادی ، نقشہ منظور کرانے کی ہدایت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے سیکٹر ایچ نائن ٹو اسلام آ باد میں ہندئوں کے پہلے مندر کی تعمیر روک دی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل جو نیجو نے موقع پر جا کر تعمیر اتی کام کرانیوالے ہندو برادری کے عہد یداروں کو بتا یا کہ بلڈنگ بائی لاز کے تحت اسلام آ باد میں کوئی بھی کنسٹرکشن بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر نہیں کی جاسکتی لہٰذا پہلے آپ نقشہ جمع کرائیں اور بلڈنگ پلان کی منظوری لیکر تعمیر شروع کریں، ذ رائع نے بتایا کہ سی ڈی اے نے 2354مربع گز یعنی 3.89کنال کا پلاٹ مفت الاٹ کیا ہے تاکہ ہندو برادری یہاں ٹمپل ، کمیو نٹی سنٹر اور عبادت گاہ تعمیر کرسکے، یہ الاٹمنٹ 2017 میں کی گئی،دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندو برادری نے پلاٹ کا سی ڈی اے سے با ضابطہ قبضہ لئے بغیر تعمیر شروع کردی ، طریقہ کار یہ ہے کہ سی ڈی اے کا سرویئر موقع پر نشان لگاکر پلاٹ کا قبضہ دیتا ہے اور پوزیشن سر ٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے، یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پلاٹ سائز سے زیادہ اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے، ہندو برادری کا موقف ہے کہ ہم ابھی چار دیواری تعمیر کر رہے ہیں، بلڈنگ نقشہ منظور کرانے کے بعد ہی تعمیر کرینگے۔

تازہ ترین