• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مندر تعمیر، اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت اور رہنمائی لینے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور کے تر جمان نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سے متعلق وضاحت کی ہے کہ ہندو ایم این ایز نے 2017 میں عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے ہیومن رائٹس کمیشن میں درخواست دی تھی۔

وزارت انسانی حقوق کی درخواست پر سی ڈی اے نے نواز شریف کے دور میں 2017میں ہی مندر کیلئے جگہ الاٹ کی،اقلیتی ارکان پارلیمنٹ نے وزارت مذہبی امور کو بھی مندر کی تعمیر کیلئے فنڈ زکی درخواست کی تھی۔

وزارت مذہبی امور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری نہیں کرتی بلکہ اقلیتی عبادتگاہوں کی مرمت اور تزئن و آرائش کا کام کرتی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے یہ درخواست وزیر اعظم کے پاس بھجوا دی تھی،اقلیتی آبادی کی عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے فنڈز سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کرینگے۔

ترجمان کے مطا بق حکومت اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی اور مشاورت حاصل کریگی،اسلام آباد میں مذہبی عبادتگاہوں کیلئےجگہ کی فراہمی کی ذمہ داری کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔

تازہ ترین