• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DUHS نے تمام عملے کی تنخواہیں آدھی کردیں


ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) نے تمام عملے بشمول ڈاکٹرز کی تنخواہیں آدھی کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ڈاکٹرز اور عملے کو جون کی آدھی تنخواہ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاؤیونیورسٹی کےزیادہ تر پروفیسر اسپتال میں کام کرتے ہیں اور کورونا کی فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔

دوسری جانب حکام کی طرف سے ڈاؤ یونیورسٹی کے عملے کو جون کی تنخواہ 7 دن کی تاخیر سے بھی ادا کی گئی ہے۔

تازہ ترین