• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا فضائی میزبان لاپتہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ یاسر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا کہ امیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان اسٹیورڈ یاسر کے غائب ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔

پی آئی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی، ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونیوالے پی آئی اے کے چاروں ملازمین مل گئے

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی یاسر سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی تھا۔

تازہ ترین